اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیصل المقداد نے اپنے ایک مضمون میں شام کے عوام کے خلاف سعودی حکومت، مغربی ممالک اور اسرائیل کی جانب سے تیار کی گئی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دمشق اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔
فیصل المقداد نے کہا کہ حکومت سعودی اور اس کے علاقائی و علاقے سے باہر کے اتحادی، طویل عرصے سے شام پر بحران مسلط کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے اور انہوں نے ہتھیاروں کے ذخائر تیار کرنے اور لوگوں کو خریدنے کا کام بہت پہلے سے شروع کر دیا تھا۔
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بہت وسیع پیمانے پر پیسہ خرچ کئے جانے اور امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ترکی کو رشوت دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ سے جو طیارے خریدے ہیں اور امریکی اور اسرائیلی پائلٹوں کے ذریعے پرواز کرنے والے یہ طیارے جاسوسی کی جو سرگرمیاں کرتے ہیں، ان کے بارے میں سب کو پتہ ہے۔
فیصل المقداد نے شام اور دیگر عرب ممالک میں سعودی عرب کے تخریبی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی، شام کے بحران کے حل کی تمام قومی، علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہے۔
.......
/169